کیا  اے این پی اور پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہوں گی؟فیاض الحسن چوہان کا ایسا دعویٰ کہ ’مولانا ‘بھی پریشان ہو جائیں 

کیا  اے این پی اور پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہوں گی؟فیاض الحسن ...
کیا  اے این پی اور پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم میں شامل ہوں گی؟فیاض الحسن چوہان کا ایسا دعویٰ کہ ’مولانا ‘بھی پریشان ہو جائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےاپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈھائی پارٹیوں پر مشتمل پی ڈی ایم پیپلز پارٹی اور اے این پی کی واپسی کےخواب دیکھناچھوڑ دے،موجودہ حکومت کےاقتدار کےتقریباً تین سال کامیابی سےپورے کرنےکےباوجود اپوزیشن ’میں نہ مانوں‘ کے فارمولے پر عمل پیرا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نےپی ڈی ایم  رہنماؤں کی میڈیا ٹاک پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ڈھائی پارٹیوں پر مشتمل پی ڈی ایم پیپلز پارٹی اور اے این پی کی واپسی کے خواب دیکھنا چھوڑ دے،اپنی اپنی انا کی رسی کو تھامے اپوزیشن جماعتوں نے تفرقے میں پڑ کر ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہ سب صرف اپنے مفادات کی خاطر ایک دوسرے کو برداشت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو قبل از انتخابات دھاندلی کا نام دینے والے شاید آئندہ انتخابات میں اپنے دھاندلی پر پردہ ڈالنا چاہ رہے ہیں، پوری دنیا پاکستان کی پائیدار اور روز بروز مستحکم ہوتی معیشت اور شرح نمو کی تعریف کر رہی ہے جبکہ ''ساون کی اندھی'' اپوزیشن کو صرف اپنے دور اقتدار کی طرح منفی سیاست ہی سوجھتی ہے۔