اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے حق میں بیان، بھارت نے رونا پیٹنا شروع کردیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے حق میں ...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے حق میں بیان، بھارت نے رونا پیٹنا شروع کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدروولکان بوزکرکے  کشمیر کے حوالے سے دئیے گئے بیان نے بھارتی حکومت کو آگ لگادی ہے۔

وولکان بوزکر نے حال ہی میں پاکستان کے تین روزہ دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود کے ہمرا پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یہ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مؤثر انداز میں اٹھائے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کو فلسطین کے برابر قرار دیا جس کے ساتھ زیادہ ہمدردیاں موجود ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندن باگچی نے اس پریس کانفرنس پراپنے ردعمل میں کہا کہ بھارت نے بوزکر کے بیان کی شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے،یہ بیان کہ مسئلہ کو اقوام متحدہ میں شدت کے ساتھ اٹھانا پاکستان کی ذمہ داری ہے،ناقابل قبول ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -