صحافی اسد طور کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کروادی گئی

صحافی اسد طور کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کروادی گئی
صحافی اسد طور کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کروادی گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اداروں پر الزامات لگانے پر شہری کی جانب سے  صحافی اسد طور کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  میں درخواست دائر کردی گئی۔

راولپنڈی کے شہری نے درخواست ڈائریکٹر سائبر کرائمز ایف آئی اے کو دی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27 مئی کو سوشل میڈیا پر اسد طور کی ویڈیو دیکھی۔ویڈیو میں ملک کے  معزز اداروں پر الزامات لگائے گئے۔درخواست گزار کے مطابق اسد طور ایک خاص ایجنڈے اور سازش کے تحت اداروں پر الزامات لگا رہا ہے۔ہ اسد طور کے خلاف قانونی کارروائی اور یو ٹیوب چینل بند کیا جائے۔

مزید :

قومی -