شہباز شریف خود کو پی ڈی ایم کا نمائندہ سمجھتے ہیں تو بات نہیں ہوسکتی ، پیپلز پارٹی کا دو ٹوک اعلان 

شہباز شریف خود کو پی ڈی ایم کا نمائندہ سمجھتے ہیں تو بات نہیں ہوسکتی ، پیپلز ...
شہباز شریف خود کو پی ڈی ایم کا نمائندہ سمجھتے ہیں تو بات نہیں ہوسکتی ، پیپلز پارٹی کا دو ٹوک اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا د (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ شہباز شریف خود کوپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کا نمائندہ سمجھتے ہیں تو بات نہیں ہوسکتی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سید نیئر حسین بخاری نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد( پی ڈی ایم ) کا نہیں ہم خیال جماعتوں کا اجلاس ہوا ہے ، پیپلز پارٹی کسی کی بھی ماتحت جماعت نہیں ہے،شہباز شریف اگر خود کو پی ڈی ایم کا نمائندہ سمجھتے ہیں تو پھر ان سے بات نہیں ہوسکتی ہے۔پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ لانگ مارچ ہوگا اور تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، جو فیصلے پی ڈی ایم میں کیے تھے وہ برابری کی سطح پر کیے تھے، میں پوچھتا ہوں کہاں گیا لانگ مارچ؟ یہ کیوں پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دیتے؟۔سید نیئر بخاری نے کہا کہ یہ لوگ شوکاز نوٹس پر معافی مانگیں، پیپلز پارٹی ان سے رجوع نہیں کرے گی۔

مزید :

قومی -