ویسٹ انڈیز سے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ یکم جون سے لگے گا

ویسٹ انڈیز سے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ یکم جون سے لگے گا

  

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں شروع ہوگا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق مہمان ٹیم کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی،انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف تمام کھلاڑی بھی یکم جون کو کیمپ جوائن کرلیں گے،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو یکم جون سے شروع تربیتی کیمپ میں مدعو کرلیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -