پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ملتان میں تیاریوں کا آغاز

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ملتان میں تیاریوں کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (آن لائن)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم شفٹ ہونے کے باعث انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں ٹیموں کی آ مد اسٹیڈیم آ نے جانے والے روٹ ہوٹل کی سکیورٹی سمیت دیگر آمور کو حتمی شکل دی گئی۔
،شائقین کیلئے شٹل سروس کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ سیریز 8جون سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہوگی جس کیلئے سکیورٹی پلان سمیت دیگر انتظامات کیے جارہے ہیں۔#/s#