فرنچ اوپن، نووک اوررافیل پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے 

فرنچ اوپن، نووک اوررافیل پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے 

  

پیرس (اے پی پی)سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ اور ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال  فرنچ اوپن ٹینس میں اپنی فتح کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے  میں پہنچ گئے  جبکہ امریکی ٹینس سٹار جان اسنر اور برطانوی ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری کا تیسرے راؤنڈ میں سفر تمام ہوگیا۔  مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے  راؤنڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سلووینین  کھلاڑی الجاز بیدینیکو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 3-6  اور 2-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں ہسپانوی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال  نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہالینڈ کے  حریف کھلاڑی بوٹک وین ڈی زنڈشلپ کو  سٹریٹ  سیٹس میں 3-6، 2-6 اور 4-6  سے ہرا کر چوتھے  راؤنڈ کے لئے  کوالیفائی کرلیا۔ تیسرے  راؤنڈ کے دیگرے میچوں میں جرمنی کے الیگزینڈرزویروف،سپین کے کارلوس الکراز گارفیا، کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجرالیاسائم  اور روس کے کیرن خچانوف نے کامیابی حاصل کر کے چوتھے  راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -