پریمیئر لیگ، آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ، مانچسٹر سٹی نے وٹفورڈ کو ہرا دیا

پریمیئر لیگ، آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ، مانچسٹر سٹی نے وٹفورڈ کو ہرا دیا

  

لندن (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی نے وٹفورڈ کو شکست دے دی، لیسٹر سٹی اور آسٹن ولا کا میچ برابر رہا۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں، ایمرٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو1کے مقابلے میں 3گول سے ہرا دیا، آرسنل کی طرف سے نونو تاویرس، بکایو ساکا اور گرانٹ زاکا نے 1۔1گول کیا۔ مانچسٹر سٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی نے وٹفورڈ کے خلاف بآسانی 1۔5 سے کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم کی طرف سے گیبریل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 4 گول سکور کئے، اس فتح کے بعد مانچسٹر سٹی کی ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

۔ کنگ پاور سٹیڈیم میں لیسٹر سٹی اور آسٹن ولا کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -