چوہدری محمد صدیق میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 2 جون سے شروع ہو گا 

 چوہدری محمد صدیق میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 2 جون سے شروع ہو گا 

  

 فیصل آباد (این این آئی)چوہدری محمد صدیق میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ دو جون سے گورنمنٹ معین الاسلام ہائی سکول ٹھیکری والا، فیصل آباد میں شروع ہو گا۔ گزشتہ روز آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر رانا محمد اشرف خان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں، ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائیگا۔

،ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 جون کو کھیلا جائیگا جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -