شاہین فٹبال کلب نوشہرہ ورکاں کی شاندار کامیابی

شاہین فٹبال کلب نوشہرہ ورکاں کی شاندار کامیابی

  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) منگوکی ورکاں فٹ بال کلب کے زیرِ اہتمام 5واں فٹ بال ٹورنامنٹ شاہین فٹ بال کلب نوشہرہ ورکاں نے میزبان ٹیم سے تین کے مقابلے چار گول سے جیت لیا ٹورنامنٹ میں علاقے بھر کی ٹیموں بدورتہ، مٹوبھائیکے، پھلوکی، جھبراں منڈی، نتھو سیویا اور نوشہرہ ورکاں نے حصہ لیا۔

فائنل میچ انتہائی دلچسپ ہوا 20 مئی کو دونوں ٹیمیں دونوں ہاف اور ایکسٹرا ٹائم میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی جس پر فائنل میچ گزشتہ روز دوبارہ کھیلا گیا اس مرتبہ بھی  دونوں ٹیمیں میچ کے مقررہ وقت اور ایکسٹرا ٹائم میں کوئی گول نہ کر سکی جس پر فیصلہ پینلٹی ککس پر فیصلہ ہوا شاہین فٹ بال کلب کے گول کیپر وسیم شاہ نے متعدد یقینی گول بچا کر جیت میں نمایاں کردار ادا کیا بہترین کھیل پر شاہین فٹ بال کلب کے کپتان پروفیسر محمد منور کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ٹرافی جیتنے پر کلب آفیشلز یٰسین ارشد (صدر) ارشاد نجم (سیکرٹری جنرل) افتخار پی ٹی (کوچ) محمد یوسف، راجہ فرید حیدر اور ماسٹر رحمت اللہ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -