ٹیم کی ناکامی کی ذمہ دار ٹیم مینجمنٹ ہے، اولمپئن رشید الحسن

ٹیم کی ناکامی کی ذمہ دار ٹیم مینجمنٹ ہے، اولمپئن رشید الحسن

  

کراچی (آن لائن)پاکستانی اولمپین رشید الحسن نے ورلڈ کپ کوالیفائی مراحلے میں شکست کی ذمے داری ٹیم مینجمنٹ پر ڈال دی کہا کہ مینجمنٹ نے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں جاپان نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دی تھی۔پاکستان نے میچ میں جاپان کے خلاف 2 گول کیے جو مسترد ہوئے، پہلا گول میدان میں 12 کھلاڑی ہونے اور دوسرا فاول ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوا تھا۔رشید الحسن نے ایشیا کپ میں جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی نہ کرنے پر تبصرہ کیا۔انہوں نے اپنی شکست کی ذمے دار ٹیم انتظامیہ کو قرار دیا اور کہا کہ گراونڈ میں 12 کھلاڑیوں کی موجودگی ٹیم مینجمنٹ کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -