وارنر کے جلد آؤٹ ہونے پر بیٹیاں رونے لگیں، ویڈیو وائرل

 وارنر کے جلد آؤٹ ہونے پر بیٹیاں رونے لگیں، ویڈیو وائرل

  

کولکتہ(یواین پی)میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر کے جلد آؤٹ ہونے پر بیٹیاں رونے لگیں۔میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر کے آؤٹ ہوجانے پر اسٹیڈیم میں موجود ان کی بیٹیاں سکتے میں آگئیں تھیں، ان کے لیے اپنے والد کو میدان بدر ہوتے دیکھنا انتہائی تکلیف دہ رہا تھا اور وہ رونے لگ گئی تھیں۔وارنر کی اہلیہ کینڈائس وارنر کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف دہلی کیپیٹلز کے اوپنر وارنر 64 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے، جس پر ان کی بیٹیوں کے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔کینڈائس نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹیاں توقع کرتی تھیں کہ ان کے والد ہر میچ میں سنچری اسکور کریں گے میچ کے بعد گفتگو میں وارنر کی بیٹیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ والد کی بیٹنگ ہمیشہ ہی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہر میچ میں سنچری سکور کریں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -