سری لنکن کرکٹ ٹیم جون میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

سری لنکن کرکٹ ٹیم جون میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو(اے پی پی):سری لنکا کرکٹ نے رواں سال جون-جولائی  میں آسٹریلیا کے مکمل دورے کی تصدیق کر دی ہے، آسٹریلوی ٹیم میزبان سری لنکا کے خلاف اپنے دورہ کے دوران تین ٹی۔20، پانچ ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔  آسٹریلوی ٹیم  پانچ سال بعد سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ سیریز کے تمام میچز کولمبو، کینڈی اور گال میں کھیلے جائیں گے۔ گال سٹیڈیم دونوں ٹیسٹ میچوں کی  میزبانی کرے گا۔سری لنکا کرکٹ کے سی ای او مسٹر ایشلے ڈی سلوا نے کہاہے کہ شائقین کرکٹ کو آسٹریلیا کے خلاف  دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔جس کے لیے ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔
، انہوں نے کہا کہ اس بات پر خاص طور پر غور کیا جائے گا کہ  کینگروز کا یہ دورہ سری لنکا  5 سال بعد ہو رہا ہے۔
، اس کو کامیاب بنانے کے لئے مکمل تیاری کی جائے گی۔یہ دورہ 7 جون کو کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں دو ٹی۔20 میچز کے ساتھ شروع ہوگا۔  واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم  نے جب آخری مرتبہ سری لنکا کا دورہ کیا تھا اس میں آسٹریلیا کو  ٹیسٹ سیریز میں 0-3 کی  شکست ہوئی تھی۔