پشاور اوپن تائیکوانڈو چمپئن شپ کی اختتامی تقریب  آج ہوگی

 پشاور اوپن تائیکوانڈو چمپئن شپ کی اختتامی تقریب  آج ہوگی

  

 پشاور (این این آئی)پشاور اوپن تائیکوانڈو چمپئن شپ کی اختتامی تقریب  آج  حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔ جس کی مہمان خصوصی خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر و صدر خیبر پختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن (خواتین ونگ) میڈم صبا شمیم اختر جدون ہوگی جو چمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی۔ چمپئن شپ میں صوبے بھر سے تین سو کھلاڑی کیڈٹ،جونیر اور سینئر کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -