:ٹی 20ویژن سپر لیگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا

:ٹی 20ویژن سپر لیگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (اے پی پی):ٹی 20ویژن سپر لیگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ 30 مئی سے ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ، راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ لیگ کے انعقاد مقصد نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ لیگ 28 مئی کو شروع ہونی تھی تاہم امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر اسے ری شیڈول کیا گیا ہے اور اب یہ ایونٹ 30 مئی سے شروع ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ لیگ آئی سی سی قوانین کے مطابق کھیلی جائے گی اور پی سی بی امپائرز تمام میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ لیگ کا فائنل 8  جون کو مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔
 فاتح ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنز اپ ٹیم کو پچاس ہراز روپے انعامی رقم دی جائے گی۔