آئی پی ایل، راجستھان رائلز نے رائل چیلنجزز کو ہرا دیا

آئی پی ایل، راجستھان رائلز نے رائل چیلنجزز کو ہرا دیا

  

احمدآباد (اے پی پی)انڈین پریمئر لیگ میں راجستھان رائلز کی ٹیم   کوالیفائر ٹو  میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو  7 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ  فائنل میں پہنچ گئی ، فاتح ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جوز بٹلر کی  ناقابل شکست 106  رنز کی دھواں داراننگز نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، اس عمدہ کارکردگی پر ان کو    میچ کا بہترین کھلاڑی  قرار دیا گیا۔نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آباد   میں کھیلے گئے لیگ کیکوالیفائر ٹو   میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، رجت پاٹیدار58رنز کی شاندار اننگز کھیلی  جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، فاف ڈوپلیسی 25رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔راجستھان رائلز کے باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث رائل چیلنجرز بنگلور کے چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ راجستھان رائلز کے پرسدھ کرشنا اور اوبید میک کوئے نے تین  تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں راجستھان رائلز     نے مطلوبہ ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔جوز بٹلر  نے 106رنز کی  ناقابل شکست اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ لیگ کی تاریخ میں دوسری  مرتبہ  فائنل میں پہنچا دیا۔ جوش ہیزلووڈ نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

۔جوزبٹلر     کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔راجستھان رائلز نے آئی پی ایل تاریخ کا ابتدائی  2008کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -