ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کی زیر صدارت نولکھا سرکل میں کھلی کچہری

ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کی زیر صدارت نولکھا سرکل میں کھلی کچہری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کی زیر صدارت نولکھا سرکل میں کھلی کچہری کا انعقا د کیا گیا،کھلی کچہری کا انعقاد اکبری گیٹ سرکلر روڈ دربار شاہ محمد غوث کے قریب کھلے مقام پر کیا گیا کھلی کچہری میں سٹی ڈویژن کے ڈی ایس پی سرکل, ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشن،عوام الناس سماجی شخصیات تاجر برادری اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ ایس پی سٹی اخلا ق اللہ تا رڑ نے عوامی شکایات سنی اور موقع پر احکامات جاری کیے،ہمارے دفاتر کے دروازے عوام الناس کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں جرائم کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اپنائے جارہے ہیں،عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے سماج دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے عوام پولیس کی آنکھیں اور کان بنیں، کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلے دور کرنا اور عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -