ننکانہ، کاٹن ملز میں آتشزدگی، 15لاکھ کا سامان خاکستر

  ننکانہ، کاٹن ملز میں آتشزدگی، 15لاکھ کا سامان خاکستر

  

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)شارٹ سرکٹ کے باعث کاٹن ملز میں آگ بھڑک اٹھی، 15لاکھ وپے کی کاٹن جل کر خاکستر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق موڑ کھنڈا بچیکی روڈپر ماچھی والا کھال کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث گرناٹا کاٹن ملز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کے فائر فائٹر عملہ نے وہاں پہنچ کر دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد کاٹن کو لگی آگ پر قابو پالیا۔آگ لگنے سے15لاکھ روپے کی روئی جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ ریسکیو 1122  کے عملہ نے بروقت کاروائی کر کے40لاکھ روپے کی روئی کو آگ سے بچالیا۔

مزید :

علاقائی -