کالے شیشوں، غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  کالے شیشوں، غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)کالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہا. کالے شیشوں پر  2500 روپے جرمانوں کا سلسلہ بھی جاری. ٹریفک پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن میں اب تک غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے پر 17 ہزار 808 چالان کئے گئے، بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 47 مقدمات درج کروائے گئے، اپلائیڈ فار، بلانمبری گاڑی و موٹرسائیکل چلانے پر  2 ہزار 333 چالان کئے گئے. کالے شیشے لگانے پر 32 ہزار 112 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں۔ 

مزید :

علاقائی -