موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکولز کھولنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

    موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکولز کھولنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)یکم جون سے سکول کھولنے پر کارروائی کا حکم،حکومتی احکامات کے باوجود سکول کھولا گیا توپچاس ہزارروپے جرمانہ یا سکول سیل کردیا جائے گا۔موسم گرما کی تعطیلات کے دوران تمام سکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔حکومتی احکامات کیخلاف سکولز کھولنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ڈپٹی ڈی ای اوز کی سربراہی میں 5ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔پانچوں ٹیمیں یکم جون سے اپنی تحصیل کے سکولوں کا وزٹ کرکے محکمہ کو رپورٹ کریں گی۔ حکومتی احکامات کیخلاف سکول کھلا رکھنے پر 50 ہزارروپیجرمانہ یا سکول سیل کردیا جائے گا۔