ہمارے پاس قیام امن کیلئے جامہ فارمولا موجود ہے،اشرف آصف جلالی

  ہمارے پاس قیام امن کیلئے جامہ فارمولا موجود ہے،اشرف آصف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام انشاء اللہ تعالیٰ منعقد ہونے والی ”سنی کانفرنس“ کی تیاریوں کے سلسلہ میں اور سنی کانفرنس کے مقاصد کو اجاگر کرنے کے لیے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری، پیر سید شاہ سراج الحق، حضرت مفتی محمد اقبال نقشبندی، پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی، مفتی محمد بشیر القادری، حضرت پیر محمد حضور بخش مجددی، مفتی محمد شاہد عمران جلالی،ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی، علامہ محمد عباس علی قادری ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  وطن عزیز میں سچے عقائد و نظریات کے فروغ کے لیے ”سنی کانفرنس“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ہمارے پاس پاکستان میں اور انٹرنیشنل سطح پر قیامِ امن کا ایک جامع فارمولا موجود ہے جسے پیش کرنے کے لیے سنی کانفرنس کو منعقد کیا جارہا ہے۔