عازمینِ حج کیلئے فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں حج تربیتی اجتماع آج ہوگا
لاہور(پ ر)اس سال حج پر جانے والے افراد کے لئے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان جوہر ٹاون لاہور میں آج بروز اتوار دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجیتک ”حج تربیتی اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں عازمین حج کو احرام باندھنے کا طریقہ،مناسک حج،عمرے کا طریقہ،اور حج کے متعلق دیگرضروری احکام سکھائے جائیں گے۔حج تربیتی اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور عطاری عازمین حج کی تربیت دیں گے جبکہ نعت خواں حضرات یادِ مدینہ اور حج کے کلام پیش کرکے عشق رسول میں اضافہ کریں گے۔