800 سیل پوائنٹس پر سستا آٹا کی سپلائی جاری،ڈی سی

 800 سیل پوائنٹس پر سستا آٹا کی سپلائی جاری،ڈی سی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی  لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ لاہور شہر میں سبسڈائزڈ آٹا کی سپلائی جاری ہے۔انہو ں نے کہا کہ شہر کے تقریباً 800 سیل پوائنٹس پر سستا آٹا کی سپلائی جاری ہے۔انہو ں نے کہا کہ 10 کلو آٹے کے 53748 تھیلے  فراہم کئے گئے ہیں اور 20 کلو آٹے کے 109516 تھیلے دئیے گئے ہیں اور10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے میں دستیاب ہے۔ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹے کی سپلائی کو یقینی بنا رہے ہیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -