جماعت اسلامی منصورہ میں پٹرولیم منصوعات کیخلاف آج احتجاج کریگی

  جماعت اسلامی منصورہ میں پٹرولیم منصوعات کیخلاف آج احتجاج کریگی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی غربی لاہور کے زیر اہتمام  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پرانج بروزاتوارملتان روڈ منصورہ پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد کریں گے۔ احتجاجی مظاہرے میں  سیکرٹری غربی لاہور غلام حسین  بلوچ، چوہدری عبدالقیوم گجر، چوہدری عبدالواحد، خواجہ وسیم بٹ، زاہد نعیم چشتی، صہیب شریف، انجینئر محمد منشاء، انجینئر طلحہ عزیز، قاسم طارق، صادق امین، اعجاز احمد اعجاز طیب صدیقی، اقبال آزاد، حکیم عطاالرحمن صدیقی سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنما بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -