10ماہ کی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 1.6فیصد کمی، کرنٹ خسارہ 3.8ارب ڈالر بڑھ گیا: وزارت خزانہ 

10ماہ کی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 1.6فیصد کمی، کرنٹ خسارہ 3.8ارب ڈالر بڑھ گیا: ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر 7.6 فیصد اضافے سے 26.1 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں،ملکی برآمدات 27.8 فیصد اضافے سے 26.9 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں،ملکی درآمدات 39 فیصد اضافے سے 59.8 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 13.8 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1.6 فیصد کمی سے 1.45 ارب ڈالر رہی،پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی رجحان کے ساتھ 473.5 ملین ڈالر ہو گئی،مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 57.1 فیصد کمی کے ساتھ 1570.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئی،زرمبادلہ ذخائر مئی کے تیسرے ہفتے تک 16.108 ارب ڈالر رہے۔ رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک 10 ارب 02 کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.08 ارب ڈالر رہے، ڈالر کی شرح تبادلہ 201.92 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، 9 ماہ میں ٹیکس ریونیو 28.5 فیصد اضافے سے 4855 ارب روپے رہا۔ ورزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا مارچ نان ٹیکس آمدنی 15.7 فیصد کمی سے 983 ارب رہی، جولائی تا اپریل پی ایس ڈی پی کی مد میں 603 ارب روپے منظور کئے گئے،جولائی تا مارچ مالیاتی خسارہ بڑھ کر 2566 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق پہلے 9 ماہ میں زرعی قرضے 1.4 فیصد کمی سے 1058 ارب روپے کی سطح پر رہے، اپریل میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 13.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، پہلے 10 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 

وزارت خزانہ

مزید :

صفحہ آخر -