یاسین ملک بر صغیر کے نیلسن منڈیلا، رہائی کیلئے دنیا بھر میں تحریک چلا ئینگے، چودھری سرور 

یاسین ملک بر صغیر کے نیلسن منڈیلا، رہائی کیلئے دنیا بھر میں تحریک چلا ئینگے، ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے دنیا بھر میں تحریک چلائیں گے۔سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے وزیر اعظم بننے کے بعد بھی مسلمانوں کا قتل عام کیا،بھار ت کے غیر انسانی اقدام کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ او آئی سی اور تمام فورم سے درخواست کروں گا کہ اس اقدام کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کا قتل عام، خواتین کی عصمت دری ہو رہی ہے جبکہ مودی نے بھارت کو بھی اقلیتوں کیلئے جہنم بنا دیا ہے۔چودھری سرور نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی مہم کیلئے برطانوی ہاؤس آف لارڈز ممبران سے رابطہ کیا ہے جبکہ انسان حقوق کے عالمی اداروں اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں بھی آواز اٹھائیں گے، یاسین ملک برصغیر کے نیلسن منڈیلا ہیں کیونکہ فریڈم فائٹر کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔اس موقع پر مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک پر بھارتی عدالت نے بے بنیاد الزامات عائد کر کے فیصلہ سنایا۔ یاسین ملک نے کہا وہ خود اپنا کیس لڑیں گے، یاسین ملک کو جان سے مارنے کا خدشہ ہے اور ان کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، انہیں خاندان سے رابطے کا حق بھی نہیں دیاجا رہا۔ یاسین ملک کو کچھ ہوا تو کشمیریوں کا دنیا سے اعتبار ختم ہو جائے گا۔ 

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -