کوئی بھی قابل احترام شخص متنازعہ عمل کے  ذریعے چیئرمین نیب نہیں بنے گا، فواد  

کوئی بھی قابل احترام شخص متنازعہ عمل کے  ذریعے چیئرمین نیب نہیں بنے گا، فواد ...

  

   اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) مقبول باقر ایک قابل احترام انسان ہیں،مجھے امید ہے وہ ایک متنازع پراسس کے ذریعے چیئرمین نیب نہیں بننا چاہیں گے۔ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد حسین چوہدری نے کہا کہ راجہ ریاض ڈمی اپوزیشن لیڈر ہے وہ لوٹا ایسوسی ایشن کا چیئرمین ہونے کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر بنا ہے، ایک لوٹے کو ڈمی اپوزیشن لیڈر بنا کر یہ چیئرمین نیب کی تقرری کا پراسس کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو قابل احترام ہوگا تو وہ اس پراسس کے ذریعے نہیں آئیگا اور جسٹس مقبول باقر بڑے قابل احترام آدمی ہیں اس لیے مجھے امید ہے کہ وہ اس پراسس کے ذریعے چیئرمین نہیں بنیں گے۔ 

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -