اے جی آفس پنجاب میں ملازمین کیلئے جدید سہولت سنٹر قائم کردیا گیا

اے جی آفس پنجاب میں ملازمین کیلئے جدید سہولت سنٹر قائم کردیا گیا

  

لاہور (خصوصی رپورٹ) اے جی آفس پنجاب میں پنشنرز کو سہولیات کی فراہمی کے بعد صوبے کے تمام ایمپلائز کیلئے ایک نئے جدید سہولت سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں ملازمین کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس فرخ حامدی نے پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کیلئے جدید سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں سید عمار نقوی،اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب شفیق الرحمن، ڈائریکٹر جنرل محمود لطیف، ایڈیشنل اے جی ایڈمن سامعہ مستنصر، ایڈیشنل اکاؤنٹینٹ جنرل پے رول اور ارشد بھٹی ہمراہ تھے۔ پنجاب کے ملازمین کو جی پی فنڈ، سیلری اور محکمانہ پیمنٹس میں تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔اس کے علاوہ تنخواہوں کی ادائیگی اور ان کے بقایا جات سے متعلق شکایات کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔ 

 جدید سہولت سنٹر

مزید :

صفحہ آخر -