عمران خان کا شہید کارکن فیصل عباس کی بیوہ کو فون، تعزیت کا اظہار

عمران خان کا شہید کارکن فیصل عباس کی بیوہ کو فون، تعزیت کا اظہار

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لانگ مارچ کے موقع پر شہید ہونیوالے کارکن فیصل عباس کی بیوہ کو فون کرکے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے  کہا کہ آپ اور آپکے بچوں کی کفالت پارٹی کرے گی۔ چیئرمین کے ترجمان کے مطابق انہوں نے مرحوم کی بیوہ سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ فیصل عباس کو دھکا دینے والوں کی تصاویروں کی مدد سے نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا ہے ایسے لوگوں کیخلاف پارٹی مقدمہ درج کرواے گی اور فیصل عباس کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑا جاے گا۔ترجمان کے مطابق چیئرمین عمران خان نے مرحوم کی بیوہ سے کہا کہ میں جیسے ہی لاہور آیاتو گھر تعزیت کیلئے خود آؤں گا،مرحوم فیصل میری پارٹی کا اثاثہ تھا۔

تعزیت کا اظہار

مزید :

صفحہ آخر -