نیویارک سٹیٹ میں ہر سال  29 مئی بطور”ماؤنٹ ایورسٹ ڈے“ منانے کا اعلان 

نیویارک سٹیٹ میں ہر سال  29 مئی بطور”ماؤنٹ ایورسٹ ڈے“ منانے کا اعلان 

  

نیویارک (بیورو  رپورٹ) نیویارک سٹیٹ میں ہر سال سرکاری سطح پر 29 مئی کو" ماؤنٹ ایورسٹ ڈے" کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس کا اطلاق آج 29 مئی 2022 سے ہو گا، اس کے متعلق قرارداد کو نیویارک سٹیٹ اسمبلی سے پاس کروانے کا سہرا نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ڈسٹرکٹ 38 سے خاتون رکن اسمبلی جینفر راجکمار کے سر جاتا ہے، جن کی کوششوں سے یہ سب ممکن ہوا، جینفر راجکمار کا ڈسٹرکٹ 38، نیویارک کی بورو کوئینز میں واقع علاقوں گلین ڈیل، اوزن پارک، رچمنڈ ہل، ریجوڈ اور وڈ ہیون پر مشتمل ہے، جہاں سکھ اور گیانی کمیونٹیز کے علاوہ نیپالی کمیونٹی بھی کثیر تعداد میں رہائش پذیر ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز نیویارک سٹیٹ اسمبلی واقع النبی میں یو ایس نیپال کلائمبرز ایسوسی ایشن کے نمائندے اور نیپالی امریکنز کمیونٹی کے رہنما بشمول ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالے ممبران اکھٹے ہوئے، اس موقع پر ماؤنٹ ایورسٹ اور پاکستان میں واقع دوسری بلند ترین چوٹی "کے-2" کو سر کرنیوالی برطانوی نژاد امریکی ونیسا او' برائن بھی موجود تھیں، جہاں اسمبلی کے فلور پر "ماؤنٹ ایورسٹ ڈے" قرارداد متعارف کرائی گئی، اس موقع پر سٹیٹ اسمبلی کی ممبر جینفر راجکمارنے کہا یہ یقیناً ان لوگوں کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے، جنھوں نے نیپال میں واقع دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش کی اور اس کی چوٹی تک پہنچے۔

ماؤنٹ ایورسٹ ڈے

مزید :

صفحہ آخر -