بحریہ ٹاؤن کراچی کے ڈینزو چڑیا گھر میں بے بی زرافہ کی پیدائش

بحریہ ٹاؤن کراچی کے ڈینزو چڑیا گھر میں بے بی زرافہ کی پیدائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بحریہ ٹاؤن کراچی ڈینزو میں زرافہ کے بچے کی پیدائش کی خبر ملنے پربحریہ ٹاؤن کے ملازمین اور رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یہ پاکستان میں کسی بھی جنوبی جراف کی پہلی پیدائش ہے۔بے بی زرافہ جس کو  Danzooکے عملے نے ایلکس کا نام دیا ہے، پیدائش کے وقت 147 پونڈوزنی اور چھ فٹ تین انچ لمبا اور اس لحاظ سے ڈینزو میں پیدا ہونے والے تمام جانوروں کے بچوں میں سب سے لمبا بھی ہے اور اسکی شخصیت میں تجسس اور شرارتوں کا عنصر نمایاں ہے۔  18 مئی 2022 کوہونے وا لی  زرافے کی اس پیدائش پر اب تک ڈینزو کی سینئر انتظامیہ اور ویٹرنری ٹیم کو ملک بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئرہے ہیں۔ مختلف یونیورسٹیوں اور چڑیا گھروں کے ویٹرنری اور تولیدی شعبوں نے  ڈینزو کی ٹیم کی کامیابی اور تجربے سے سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر DanZooکے سربراہ کرنل (ر) شاہدبشیر نے کہاکہ''ہمارے لئے ڈینزومیں ہونے والی ہر پیدائش نہ صرف دلچسپ ہے بلکہ ایک اہم تجربہ بھی ہوتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اب ہمارے پاس زرافہ کا ایک بچہ ہے جواس غیرمحفوظ نوع کی نمائندگی کرے گا۔'' انھوں نے مزید کہا کہ ''بحریہ ٹاؤن کراچی نے ڈینزو کو بہترین اور مکمل تربیت یافتہ ویٹرنری ٹیم اور نگہبانوں کی نگرانی میں دیا ہے جو جانوروں کی زو میں صاف ماحول، سپلیمنٹس، غذا اور دیکھ بھال کے بہترین انتظام کو یقینی بنا رہے ہیں۔''پاکستان میں آخری بارکسی بھی زرافے کی پیدائش 1966 میں ہوئی تھی جس کا تعلق ریٹیکولیٹڈ نسل سے تھا۔جنوبی زرافے جنوبی افریقہ، انگولا، نمیبیا، بوٹسوانا، زیمبیا، زمبابوے اور موزمبیق کے مقامی ہیں۔ یہ جانور عمومی طور پر17 فٹ کی اونچائی اور 2,700 پاؤنڈ وزن تک پہنچ سکتا ہے۔
بے بی زرافہ

مزید :

صفحہ آخر -