الیکشن کمیشن کا پی پی 158میں تقرری اور تبادلے روکنے کیلئے آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری
لاہور(کرائم رپورٹر،این این آئی) ریٹرننگ افسرنے پی پی 158میں تقرری اور تبادلے روکنے کیلئے آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا۔ریٹرننگ آفیسر PP-158لاہور نے 27مئی کو آئی جی پنجاب کی طرف سے تقرری اور تبادلے کا اعلامیہ روکنے کیلئے نوٹس جاری کیا۔ آئی جی پنجاب کے اعلامیہ میں ایس ایس پی آپریشن اور دیگر افسران کی تقرری و تبادلہ کیا جارہا تھا۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ضمنی انتخاب کے اعلان کے بعد متعلقہ حلقہ میں تقرری و تبادلے پر پابندی ہے۔ حلقہ PP-158 اور دیگر حلقوں میں 17جولائی کوضمنی انتخاب منعقد کیا جائے گا۔دریں اثناء الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آئی جی پولیس کی جانب سے ایک روز قبل ایس ایس پی آپریشن سمیت دیگر کیے جانے والے تبادلوں پر احکامات روک دیے گئے ہیں، نئے احکامات کے مطابق آئی جی پولیس نے پہلے سے تعینات افسروں کو اپنی اپنی جگہ پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے
الیکشن کمیشن