اسلام آباد کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات 4جون کو ہونگے

 اسلام آباد کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات 4جون کو ہونگے

  

لاہور(رپورٹ:میاں اشفاق انجم سے) اسلام آباد کواپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات 4جون کو ہوں گے، فاؤنڈر گروپ اور الخدمت گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع فاؤنڈر گروپ کے 2003ء سے برسر اقتدار گروپ نے الیکشن کمیشن سے ساز باز کر کے الخدمت گروپ کے صدارتی امیدوار ایم پی اے طاہر اور ان کے امیدوار امتیاز صدر نائب صدر عبدالغفور ڈوگر کے کاغذات مسترد کر دیئے الخدمت گروپ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ اوررجسٹرار کوآپرٹیو کو اپیل کی ہے جس کی سماعت کل  ہو رہی ہے فاؤنڈر گروپ کے صدارتی امیدوار محمد رفیق سیکرٹری محمد خان نے جعلی ووٹر لسٹوں کے اندراج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2003ء سے اگر سوسائٹی میں کام نہیں ہوئے تو ممبران و ملازمین الخدمت گروپ کے صدارتی امیدوار میاں طاہر انجم عبدالغفور ڈوگر امتیاز منصور نے کہا ہے 20سال سے 25ہزار ممبران خوار ہو رہے ہیں فاؤنڈر گروپ نے ایک بھی کام نہیں کروایا لاہور کے ایک گروپ نے الخدمت گروپ کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا اور حمایت کا اعلان کیا۔

کانٹے دار مقابلہ

مزید :

صفحہ آخر -