عمران نیازی کی ملک کیخلاف ہرسازش کا عوام ڈٹ کر مقابلہ کرینگے:نواز شریف

  عمران نیازی کی ملک کیخلاف ہرسازش کا عوام ڈٹ کر مقابلہ کرینگے:نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لندن، مریدکے(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی پاکستان کوناقابل تلافی نقصان پہنچا چکے، عوام اب اس کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ لندن میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناقابل تسخیر ایٹمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی محنت اور وطن سے محبت کا نتیجہ ہے، ہمارے دور میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا،سی پیک،موٹرویز،میٹرو،اورنج ٹرین جیسے خوشحالی کا منصوبے بنے۔ اسٹاک مارکیٹ ایشا ء میں نمبر ون تھی، ہم نے ڈالر کو بڑھنے سے روکے رکھا،صنعتی زونز شروع کئے،جی ڈی پی گروتھ اوپر جارہا تھا،خزانہ بھرا ہوا تھا، دوست ممالک کے ساتھ دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے تھے،پاکستان اقتصادی طور پر ایشا کا ٹائیگر بننے جارہا تھا مگر اس میں رکاوٹ ڈالی گئی اور سازشوں کا سلسلہ جاری رکھا جو عمران خان نیازی کی شکل میں آج بھی جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ آج جو مہنگائی بے روزگاری معاشی اقتصادی بدحالی ہے یہ عمران خان کی وجہ سے ہے،تاریخی قرضے لے کر پاکستان کو سرخ لکیر کے قریب لاکھڑا کیا،حکومت سے کہا ہے پاکستان اور عوام کوخوشحالی کیلئے دن رات ایک کردیں۔
نوازشریف 

مزید :

صفحہ اول -