آیئے پاکستان کو ایسا ملک بنائیں جہاں اختلاف رائے کو دشمنی نہ سمجھا جائے:وزیر اعظم

  آیئے پاکستان کو ایسا ملک بنائیں جہاں اختلاف رائے کو دشمنی نہ سمجھا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(نامہ نگار،نیوزایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آیئے پاکستان کوایک ایسا ملک بنائیں جہاں اختلاف رائے کو دشمنی نہ سمجھا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ آیئے پاکستان کوایسا ملک بنائیں جہاں تنقید حوصلے سے برداشت کی جائے، پاکستان کوایسا ملک بنائیں جہاں سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوایسا ملک بنائیں جہاں خواتین کا احترام ہواوراقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیشی کے بعد میاں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی میں پسی ہوئی ہے، لوگوں کے پاس ایک وقت کی روٹی اور دوائی کے پیسے نہیں،غریب حاندان بچارے رل گئے ہیں، لوگوں کے پاس نوکری نہیں،مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیاہے،ماہانہ 28ارب روپے پاکستان کے پسے ہوئے لوگوں کیلئے ماہانہ 2ہزار مختص کئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چائنہ مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو جلد فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت بہم پہنچائی جائے،پاکستان میں کام کرنے والی تمام چائنیزکمپنیز  کے ملازمین کی سکیورٹی مزید موثر بنا یا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ لاہور کے دوران  ان کی زیر صدارت چائنیز کمپنی کی سرمایہ کاری کے سلسلے میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی چائنیز کمپنیز کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔  پاک چائنہ مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو جلد فعال کرنے لئے ہرممکن سہولت بہم پہنچائی جائے۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت جاری کہ پاکستان میں کام کرنے والی تمام چائنیزکمپنیز  کے ملازمین کی سکیورٹی مزید موثر بنا یاجائے۔
وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -