گریڈ 1 سے 16 تک ملازمین کی دوران ملازمت 3 دفعہ اگلے گریڈ میں ترقی کا طریقہ کار تیار 

گریڈ 1 سے 16 تک ملازمین کی دوران ملازمت 3 دفعہ اگلے گریڈ میں ترقی کا طریقہ کار ...

  

  اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 16 ملازمین کی دوران ملازمت 3 دفعہ اگلے گریڈ میں ترقی کا طریقہ کار تیار کرلیا، سرکاری ملازمین کو 10 سالہ مدت ملازمت کے بعد اگلے گریڈ ترقی دی جا سکے گی،میڈیا رپورٹ کے مطابق اگلی ترقی آٹھ سال کے بعد جس کے مزید آٹھ سال بعد انکو اگلے گریڈ میں ترقی مل سکے گی،سرکاری ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی محکمانہ کمیٹی کی سفارش پر دی جائے گی،جولائی سے نومبر تک ترقی پانے والے سرکاری ملازمین کو نئے گریڈ کی اضافی تنخواہ دسمبر سے ملا کرے گی۔

 طریقہ کار تیار 

مزید :

صفحہ آخر -