حکومت، اتحادی جماعتوں کا جسٹس (ر) مقبول باقرکو چیئرمین نیب لگانے پر اتفاق

  حکومت، اتحادی جماعتوں کا جسٹس (ر) مقبول باقرکو چیئرمین نیب لگانے پر اتفاق

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور اتحادی جماعتوں نے چیئرمین نیب کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں نے چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے مشاورت کی جس میں جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مقبول باقر کا نام وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ملاقات کے بعد زیر غور آیا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوا تو انہیں ہی اگلہ چیئرمین نیب لگایا جائے گا۔

 مقبول باقر

مزید :

صفحہ اول -