چیف جسٹس پی ٹی آئی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرینگے

  چیف جسٹس پی ٹی آئی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر 30 مئی ...

  

 لاہور (نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے ارکان کا نوٹیفکیشن  جاری نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر 30 مئی کو سماعت کریں گے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے الیکشن کمیشن کے خلاف دائرمتفرق درخواست موقف اختیار کررکھا ہے کہ سپریم کورٹ نے 17 مئی کو منحرف ارکان کیخلاف فیصلہ دیا 20 مئی کو الیکشن کمیشن نے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کیا، الیکشن کمیشن رولز کے تحت فوری طور پر مخصوص سیٹوں پر ارکان کا نوٹیفکیشن کرنا تھا،الیکشن کمیشن نہ صرف آئین توڑ رہا ہے بلکہ اپنے ہی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے عدالت سے استدعاہے کہ آئین کے تحت نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیاجائے۔

سماعت ہوگی

مزید :

صفحہ آخر -