ملکی امن و امان میں ایف سی کا  کردار اہم اور قابل ستائش، وزیر داخلہ 

  ملکی امن و امان میں ایف سی کا  کردار اہم اور قابل ستائش، وزیر داخلہ 

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملکی امن و امان میں ایف سی کا کردار بہت اہم اور قابل ستائش ہے،خیبر پختواہ اور ضم شدہ اضلاع میں امن و امن برقرار رکھنے میں ایف سی نے انتہائی موثرکام کیاہے،پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران ایف سی نے دارالحکومت اسلام آباد میں امن امان برقرار رکھنے میں مقامی پولیس کو بہت سپورٹ دی۔ہفتہ کو  وزیر داخلہ سے کمانڈنٹ فرنٹیر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود نے ملاقات کی،اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملکی امن و امان میں ایف سی کا کردار بہت اہم اور قابل ستائش ہے،پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے ہاتھوں ایف سی کے کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے، تشدد کے باوجود ایف سی اہلکاورں نے لانگ مارچ کے دوران انتہاء نظم وضبط اورتحمل کا مظاہرہ کیا، ایف سی اہلکاروں اور انکے کمانڈز کا پیشہ وارانہ کردار قابل تعریف ہے، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایف سی کو ایک موثر فورس بنانے کیلئے تمام ضروری مالی اورتکنیکی وسائل فراہم کرینگے۔ کمانڈنٹ صلاح الدین محسودنے کہا کہ پاکستان بھر میں فرنٹیر کانسٹیبلری کی تعداد28 ہزار جوانوں پر مشتمل ہے، انہوں نے کہا کہ امن وامان کیلئے ایف سی وزارت داخلہ کے زیر انتظام فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔

 وزیر داخلہ 

مزید :

صفحہ اول -