پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد مہنگائی کاجن بے قابو، شہری پر یشان 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد مہنگائی کاجن بے قابو، شہری پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جاویداقبال)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کی تازہ لہر آ گئی  نان کی قیمت میں پانچ روپے جبکہ روٹی کی  قیمت میں دو روپے اضافہ سامنے آ گیا  120 ادویات کی قیمت میں دو سے پانچ فیصد اضافہ کردیا گیا دودھ 10 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا پیاز کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا اور قیمت سو روپے فی کلو ہو گئی دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 8 روپے فی کلو کے حساب سے اضافہ ہوگیا گھی اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا  دو دن میں 16کلوگھی کے کارٹن میں 150روپے کااضافہ ہو گیا بتایا گیا ہے کہ حکومت نے عوام گراں فروشوں اور گرانفروشی کے حوالے کردیا ہر علاقے میں دکانداروں کے اپنے اپنے ریٹ ہے لاہور سمیت پورے صوبے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مصنوعی  مہنگائی اور گراں فروشی پر قابو پانے کے لئے تعینات کر رکھے ہیں ان کی تعداد سینکڑوں میں ہے مگر عملا کوئی مجسٹریٹ منگائی پر قابو پانے کے لیے میدان میں نظر نہیں آ رہادو دنوں میں گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو اضافہ کیا گیا  500روپے والاگھی115روپے فی کلو کر دیا گیا  اسی طرح دو دن میں 16کلوگھی کے کارٹن میں 150روپے کا اضافہ ہو گیا،جس کے بعد نئی قیمت 6ہزار50روپے مقرر،نئی قیمتوں کا اطلاق بھی کر دیا گیااس حوالے سے انجمن شہریان لاہور کا کہنا ہے کہ گھی دن بدن مہنگا ہو رہا ہے، حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو گیا ہے، عام صارف گھی کے بغیر کیسے گزارہ کر سکتا ہے، تبدیلی نے گھی مسلسل مہنگا کرنا شروع کر دیا پٹرول مہنگا کیا ہے تو گھی بھی  مہنگا کرنا شروع کر دیا۔ 
مہنگائی

مزید :

صفحہ آخر -