امریکی ریاست پنسلوانیا کے گھر میں دھماکہ سے آتشزدگی، 5 افراد ہلاک 2 زخمی

  امریکی ریاست پنسلوانیا کے گھر میں دھماکہ سے آتشزدگی، 5 افراد ہلاک 2 زخمی

  

پنسلوانیا (آئی این پی) امریکی ریاست پنسلوانیا کے ایک گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک گھر میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اْٹھی جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے گھر میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا خوفناک آگ میں بری طرح جھلس کر 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے  فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کر دیاہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گیس ہی آگ لگنے کی وجہ ہے۔

امریکہ دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -