ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ،سمری حکومت کو ارسال

ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ،سمری حکومت کو ارسال

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی، ریلوے انتظامیہ نے کرایوں میں اضافہ کی تین تجاویز تیار کی تھیں، انتظامیہ کی جانب سے وزارت ریلوے کو کرایوں میں 10، 15 اور 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ریلوے کو روزانہ ایک کروڑ 84 لاکھ روپے کے اضافی مالی بوجھ کا سامنا ہے، سسٹم پر روزانہ 4 لاکھ لٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے، یکم نومبر کو ریلوے کی جانب سے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کرایوں میں اضافہ کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ اول -