ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا سستا،10کلو پر 90،20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180روپے کی کمی

  ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا سستا،10کلو پر 90،20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد (آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180 روپے کی کمی کردی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا سستا کر تے ہوئے 10 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد 10 کلو آٹے کا تھیلا 490 روپے سے کم کر کے 400 روپے کا کر دیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کی کمی کی گئی ہے، اور اب سٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے کے بجائے 800 روپے میں دسیتاب ہوگا، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ روز ہی یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا مہنگا ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کرکے 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر980 روپے کا کردیا گیا تھا، جبکہ 10 کلو کے تھیلے کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے بڑھ کر 490 روپے ہوگئی تھی، تاہم وزیراعظم نے پرانی قیمت پر ہی آٹا فروخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
آٹا سستا

مزید :

صفحہ اول -