عمران خان آپکی ذہنی حالت تشویشناک،خود بھی سکون کریں،عوام کو بھی آرام کرنے دیں مریم اورنگزیب

عمران خان آپکی ذہنی حالت تشویشناک،خود بھی سکون کریں،عوام کو بھی آرام کرنے ...

  

       اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے ایک شخص کی ذہنی حالت تشویشناک ہے، انہیں مشورہ دیا تھا سکون کی گولی کھا کر پاکستان کے عوام کو آرام کر نے دیں، عمران خان چار سال تک کہاں تھے، ان کے پاس اقتدار تھا، عوام کی خدمت کرتے، ریلیف دیتے، آج عوام ان سے سوال کرتے ہیں چار سال آپ نے ہمارے لئے کیا کیا؟،عمران خان کان کھول کر سن لیں آپ کی دھمکی میں کوئی نہیں آئیگا، الیکشن اگست 2023ء میں ہونگے۔گذشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا آج کہتے ہیں مجھے دو تہائی اکثریت چاہئے، انہوں نے پچھلے چار سال عوام کیلئے کیا کام کیا؟، عمران خان اپنی ناکامی کا اعلان کرنے کیلئے روز ٹی وی پر آتے ہیں، اس ذہنی حا لت میں انہیں ٹی وی پر آنے سے گریز کرنا چاہئے اگر ان کا احتجاج پرامن تھا تو تشدد کیوں کیا، پولیس اہلکار شہید، املاک کو کیوں نقصان پہنچایا،سپریم کورٹ نے انہیں ایچ نائن جلسے کی اجازت دی یہ وہاں اپنی جلسی تک نہیں کر سکے، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے تمام جماعتوں نے احتجاج کئے لیکن کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچا، آپ نے پچھلے دھرنے میں پی ٹی وی پر حملے کر کے مبارکبادیں دیں، سیاسی مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیاں کیں، اسلحہ جمع کر کے احتجاج کرنا کوئی جمہوری حق نہیں، اگر آپ دھاوا بولیں گے، املاک کو نقصان پہنچا ئیں گے تو آپ کو احتجاج کا کوئی حق نہیں،آپ سو سال تیاری کریں یا جھوٹ بولیں اب عوام آپ کیساتھ نہیں ہیں۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -