نائیجیریا، گرجا گھر میں بھگدڑ سے 31 افراد ہلاک ہوگئے
ریورز کیگر(مانیٹرنگ ڈیسک)نائیجیریا کے ایک گرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نائیجیریا کی ریاست ریورز کیگرجا گھر میں پیش آیا جہاں کھانے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت سیکڑوں افراد گرجا گھر اور اس کے باہر موجود تھے، حادثے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کھانے کی تقسیم کے دوران کچھ لوگوں کی جلد بازی سے بھگدڑ مچی، جائے وقوعہ کی نگرانی اور حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بھگدڑ