منشیات سے پاک پشاور مہم،آپریشن کا دائرہ پشاور ڈویژن تک بڑھانے کا فیصلہ.

منشیات سے پاک پشاور مہم،آپریشن کا دائرہ پشاور ڈویژن تک بڑھانے کا فیصلہ.

  

      پشاور (سٹاف رپورٹر) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے منشیات سے پاک پشاور مہم کو بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی ہفتہ وار اتوار کی چھٹی منسوخ کرتے ہوئے آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر آپریشن کا دائرہ پشاور ڈویژن کے دیگر اضلاع نوشہرہ، چارسدہ اور قبائلی ضلع خیبر تک بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اجلاس آج بروز اتوار طلب کرلیا۔اجلاس کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، ایس ایس پی آپریشنز پشاور، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع خیبر، ڈی پی او چارسدہ، نوشہرہ، قبائلی ضلع خیبر، محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن پشاور اور بحالی مراکز کے نمائندگان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں میں ایک ہفتے سے جاری نشے سے پاک پشاور مہم کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ آئندہ کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ نشے سے پاک پشاور مہم کامیابی سے جاری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں نشے کے عادی آخری فرد کی بحالی مرکز منتقلی تک آپریشن جاری رہے گا روزانہ کی کارکردگی رپورٹ بذریعہ ڈی ایس آر وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش کو ارسال کی جارہی ہے سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپور تعاون اور پذیرائی پر ان کے مشکور ہیں انشاء اللہ عوامی تعاون کی بدولت مہم کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -