مزدور کسان پارٹی کا عوام کو معاشی غلام بنانے کیخلاف احتجاج

  مزدور کسان پارٹی کا عوام کو معاشی غلام بنانے کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان مزدور کسان پارٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت صوبائی صدر شکیل وحید اللہ،عادل محمود اور دیگر عہدیدار کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز ٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک کے عوام کو جاگیرداروں اورسرمایہ دار اشرافیہ حکمرانوں سمیت آئی ایم ایف اور مہنگائی نے جکڑ رکھا ہے جس نے عوام کو معاشی غلام بنا رکھا ہے،ایسی سرمایہ دارانہ، جاگیردرانہ اور سامراجی اقتدار سے عوام کو نکالنے اور مسائل کے حل کیلئے پاکستان مزدور کسان پارٹی نے پیدل مارچ سے ایک منظم تحریک کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بڑی زرعی زمینوں پر لینڈ ریفارمز کر کے زمینوں کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے،زرعی زمینوں پر ہا ؤسنگ سوسائٹیز اور انڈسٹریل زونز فوری طور پر بند کر کے غیر آباد زمینوں پر بنائے جائیں،زرعی زمینوں پر بنائے گئے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی این او سیز فوری ختم کر کے نیشنلائز کر کے بے گھر مزودوں کیلئے لیبر کالونیاں ڈکلیئر کی جائیں،ریسرچ سنٹرز کی خدمات حاصل کر کے پائیدار زراعت کو تقویت دی جائے،مقامی صنعت کو ترقی دیکر بیروزگاری اور مہنگائی کا جن قابو کیا جائے،آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی نیو لیبرل معاشی پالیسیوں پر عمل درآمد روک دیا جائے،ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پیداوار ی اجاراداری کا خاتمہ کرکے مقامی صنعتوں کو فروغ دیکر مقامی تاجروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور دیگر مطالبات و درپیش مسائل حل کئے جائیں۔