نارتھ کراچی: پولیس کا ڈاکوں سے فلمی انداز میں مقابلہ،2گرفتار 

  نارتھ کراچی: پولیس کا ڈاکوں سے فلمی انداز میں مقابلہ،2گرفتار 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں پولٹری فارم کی گاڑی کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے ڈاکووں سے پولیس کا فلمی انداز میں مقابلہ ہوا۔پولیس حکام ڈاکووں کو پکڑنے کی کوشش میں زخمی ہونے والے اہلکار کی بہادری کی تعریف کی۔ناگن فلائی اوور کے قریب واردات میں پولیس کے دھاوے بولنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کے دوران پولیس اہلکاروں کو ایکشن کرتے دیکھا جا سکتا ہے، موٹر سائیکل پر پہنچتے ہی پولیس اہلکار مسلح ملزم کو گھیر کر پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھکم پیل کے دوران پولیس اہلکار اور واردات کرنے والا ملزم ایک ساتھ گرجاتے ہیں، پولیس اہلکار فلمی اسٹائل میں فائرنگ کرتا ہے، ملزم نے بھی بھاگتے ہوئے گولی چلا دی، اٹھنے کی کوشش میں گولی لگتے ہی پولیس اہلکار پھر گر گیا جبکہ ساتھی پولیس اہلکار نے ملزم کا تعاقب کیا۔ملزم کے فرار ہونے کے بعد پولیس اہلکار نے اپنے ساتھی کو اٹھایا، اس دوران مزید پولیس پہنچ گئی۔زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔مدعی مقدمہ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے پولٹری فارم کے عملے سے لوٹ مار کی، مسلح ملزمان کو دیکھ کر مزدور تحسین اقبال پلازہ کے پکوان سینٹر میں گھس گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -