ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہونے والا ہے، حلیم عادل شیخ

 ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہونے والا ہے، حلیم عادل شیخ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈرسندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، کچھ ہفتوں میں ملک کی معیشت کو تباہ کیا گیا ہے۔قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے، شہباز شریف جیسا کرپٹ شخص ملک کا حکمران بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو 28 ارب کا پیکج دینے والا آج خود 40 ارب کے منی لانڈرنگ کے کیس میں عدالت میں پیش ہو رہا ہے۔ کچھ ہفتوں میں ملک کی معشیت کو تباہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی کا بہت بڑا طوفان برپا ہونے والا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -