بنوں،بلدیاتی کونسلروں کی کل احتجاجی دھرنے کی تیاری

بنوں،بلدیاتی کونسلروں کی کل احتجاجی دھرنے کی تیاری

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)منتخب بلدیاتی نمائندوں نے30مئی کو پشاور میں احتجاج اور دھرنے کیلئے تیاری مکمل کرلی   ضلع بنوں کی تمام تحصیلوں تحصیل بنوں، تحصیل میریان، تحصیل ڈومیل، تحصیل ککی، تحصیل بکا خیل، تحصیل سب ڈویژن وزیر کے تمام ویلیج کونسلز کے چیئرمینوں کا اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال بنوں میں زیر صدارت میاں محفوظ الرحمان چیئرمین منعقد ہوا اجلاس میں تمام چیئرمینوں نے اپنی اپنی تجاویز دیں جس کے مطابق ذیل فیصلہ جات ہوئے اس اتحاد کیلیے تمام تحصیلوں سے چیئرمینوں نے متفقہ طور پر ایک کمیٹی بنائی جس کو چیئرمین کے اختیارات کی جدوجہد کیلئے احتجاج کے طریقہ کار، وقت، جگہ اور فنانس کیلئے فیصلہ کرنے کا اختیار دیاگیاکمیٹی نے احتجاج کے طریقہ کار کیلئے فیصلہ کیا کہ 30 مئی کو صوبائی اسمبلی اجلاس ہے جس کیلئے اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنہ دیا جائیگا29مئی کو مندرجہ بالا کمیٹی ممبران پشاور جائیں گے تاکہ 30 مئی کے احتجاج کیلئے ٹینٹ پانی اور دوسرے ضروری انتظاماتکئے جاسکیں. جبکہ بقایا ممبران  اور چیئرمینز 30 مئی کو صبح 6 بجے لنک روڈ چوک بنوں پر جمع ہونگے اور وہیں سے قافلے کی شکل میں پشاور جائیں گے.اس احتجاج کے لئے ملک شاہ زیب خان چیئرمین کوفنانس کیلئے مقرر کیا گیا جو تمام چیئرمینوں سے فی کس چندہ جمع کریں گے اور اس احتجاج کے کام آئیں گے تمام چیئر مینز اپنے اختیارات کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہوئے.آل چیئرمین اتحادکی صوبے کے تمام اضلاع کے چیئرمینوں کو اس احتجاج میں شمولیت کی دعوت دی گئی تاکہ تمام صوبے کے چیئرمینوں کیلئے حقوق حاصل کئے جاسکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -